01جائزہ
عدالتی کاغذات ریمانڈ، ضمانت اور ٹرائل کے دوران مجسٹریٹ اور جج کو پیش کیے جاتے ہیں۔ آسان مسل انہیں عدالت کے نام، مقدمے کی تفصیل اور فریقین کے ساتھ درست فارمیٹ میں تیار کرتا ہے۔
02شروع کرنے سے پہلے
- ہوم بورڈ پر مقدمہ منتخب ہو۔
- معلوم ہو کہ کاغذ کس عدالت کے نام ہے۔
03مرحلہ وار طریقہ
عدالت گروپ کھولیں
مقدمہ چنیں اور مطلوبہ ماڈیول دبائیں: درخواست ہائے، کلندرہ، ضمانتی مچلکہ، شناخت سرٹیفیکیٹ یا سزا سلپ۔
درخواست کی قسم چنیں
درخواستوں کے لیے تیار ٹیمپلیٹ چنیں — ریمانڈ، ڈسچارج، سپرداری اور دیگر۔
تفصیل لکھیں
عدالت کا نام، تاریخ پیشی اور درخواست کی وجہ درج کریں۔
محفوظ کریں
کاغذ محفوظ کریں۔ یہ مقدمے میں شامل ہو کر مسل پیکنگ فہرست میں نظر آئے گا۔
04ماڈیولز کی تفصیل
ریمانڈ، ڈسچارج، سپرداری اور دیگر درخواستیں۔
مجسٹریٹ کو پیش کیے جانے والے کلندرے۔
ضمانت کے لیے ضمانتی و ذاتی مچلکہ۔
شناخت پریڈ کی کارروائی کا سرٹیفیکیٹ۔
سزا اور فیصلے کی تفصیل کی سلپ۔
05مشورے اور احتیاط
- شناخت پریڈ کے فوراً بعد شناخت سرٹیفیکیٹ تیار کریں جب تفصیل تازہ ہو۔
عدالت میں جمع کرانے سے پہلے قانونی الفاظ ہمیشہ دیکھ لیں۔
06عام سوالات
کیا اپنی مرضی کی درخواست لکھ سکتے ہیں؟
مزید مدد چاہیے؟
ہماری سپورٹ ٹیم واٹس ایپ پر جواب دیتی ہے۔ جس اسکرین پر مسئلہ ہو اس کا اسکرین شاٹ بھیجیں، ہم رہنمائی کریں گے۔