01جائزہ
آسان مسل ونڈوز ڈیسک ٹاپ ایپ ہے۔ اسے ایک بار انسٹال کریں، اکاؤنٹ سے لاگ ان کریں اور تھانے کی معلومات درج کریں۔ اس کے بعد ہر مقدمہ تمام کاغذات کا ذریعہ بن جاتا ہے — ایک ہی تفصیل دوبارہ لکھنے کی ضرورت نہیں۔
02شروع کرنے سے پہلے
- ونڈوز 10 یا 11 کمپیوٹر اور پہلی بار لاگ ان کے لیے انٹرنیٹ۔
- اکاؤنٹ کے لیے ای میل یا فون نمبر۔
- تھانے کا نام، ضلع اور افسر کی تفصیل۔
03مرحلہ وار طریقہ
ڈاؤن لوڈ اور انسٹال
ڈاؤن لوڈ صفحے سے AsaanMisal-Setup.exe محفوظ کریں۔ اس پر ڈبل کلک کریں اور سیٹ اپ مکمل کریں۔ اگر ونڈوز SmartScreen آئے تو "More info" اور پھر "Run anyway" دبائیں۔
اکاؤنٹ بنائیں
آسان مسل کھولیں اور "نیا اکاؤنٹ بنائیں" چنیں۔ نام، ای میل اور پاس ورڈ درج کریں۔ اکاؤنٹ بنتے ہی مفت ٹرائل شروع ہو جاتا ہے۔
لاگ ان کریں
لاگ ان اسکرین پر ای میل اور پاس ورڈ درج کریں۔ پاس ورڈ بھول جائیں تو "پاس ورڈ بھول گئے" سے نیا لنک حاصل کریں۔
تھانہ سیٹنگز بھریں
سیٹنگز کھولیں اور تھانے کا نام، ضلع، سرکل اور تفتیشی افسر کا نام و عہدہ درج کریں۔ ایک بار محفوظ کریں — یہ تفصیل ہر نئے مقدمے اور کاغذ پر لگے گی۔
پہلی ایف آئی آر درج کریں
"نیا ایف آئی آر" دبائیں۔ وزرڈ مرحلہ وار نمبر ایف آئی آر، تاریخ، دفعات، مدعی، ملزمان اور وقوعہ کی تفصیل پوچھتا ہے۔ ہر خانہ بھریں اور "اگلا" دبائیں۔ او سی آر سے تصویر کے ذریعے بھی بھر سکتے ہیں۔
مقدمہ کھولیں اور کاغذ بنائیں
ہوم بورڈ پر قدم 1: فہرست سے مقدمہ چنیں۔ قدم 2: اوپر سے کوئی بھی ماڈیول بٹن دبائیں — مثلاً ضمنی بیرونی۔ کاغذ مقدمے کی تفصیل کے ساتھ بھرا ہوا کھلے گا۔
دیکھیں، محفوظ کریں اور پرنٹ
کاغذ پڑھیں، نمایاں خالی جگہیں مکمل کریں اور محفوظ کریں۔ محفوظ کاغذات کیس ڈیسک سے کسی بھی وقت کھول کر ترمیم اور پرنٹ کیے جا سکتے ہیں۔
04مشورے اور احتیاط
- ہر مقدمے کی حیثیت (زیرِ تفتیش، چالان، عدم پتہ) بدلنے پر اپ ڈیٹ کریں تاکہ فہرست صاف رہے۔
- ہوم بورڈ پر سرچ باکس سے نمبر ایف آئی آر یا نام سے مقدمہ تلاش کریں۔
- کمپیوٹر کا باقاعدہ بیک اپ رکھیں — مقدمات مقامی طور پر محفوظ ہوتے ہیں۔
اپنا پاس ورڈ کسی کو نہ دیں۔ ہر افسر کا اپنا اکاؤنٹ ہونا چاہیے۔
05عام سوالات
کیا تھانے کی تفصیل بعد میں بدل سکتے ہیں؟
کیا روزانہ انٹرنیٹ چاہیے؟
لاگ ان کے بعد سبسکرپشن صفحہ آتا ہے
مزید مدد چاہیے؟
ہماری سپورٹ ٹیم واٹس ایپ پر جواب دیتی ہے۔ جس اسکرین پر مسئلہ ہو اس کا اسکرین شاٹ بھیجیں، ہم رہنمائی کریں گے۔