01جائزہ
تفتیش گروپ میں وہ کاغذات ہیں جو مقدمہ زیرِ تفتیش ہونے کے دوران لکھے جاتے ہیں۔ ہر کاغذ ایف آئی آر سے بھرا ہوا کھلتا ہے — نمبر مقدمہ، دفعات، مدعی، ملزمان اور تھانہ — آپ صرف نئی بات لکھتے ہیں۔
02شروع کرنے سے پہلے
- مقدمہ پہلے سے موجود ہو (ایف آئی آر وزرڈ یا او سی آر سے)۔
- ماڈیول دبانے سے پہلے ہوم بورڈ پر مقدمہ چنیں۔
03مرحلہ وار طریقہ
مقدمہ چنیں
ہوم بورڈ پر فہرست میں مقدمے پر کلک کریں۔ تصدیق کے لیے اس کا نام اوپر نظر آئے گا۔
ماڈیول کھولیں
تفتیش گروپ میں ماڈیول دبائیں — مثلاً ضمنی بیرونی۔ کاغذ کیس ڈیسک پر کھل جائے گا۔
ٹیمپلیٹ چنیں یا بھری کاپی استعمال کریں
فہرست سے تیار اردو ٹیمپلیٹ چنیں یا ایف آئی آر سے بھری کاپی سے شروع کریں۔ ایپ بتاتی ہے کتنی خالی جگہیں باقی ہیں۔
مکمل اور ترمیم کریں
نمایاں خالی جگہیں بھریں اور آج کی کارروائی لکھیں۔ آزادانہ ترمیم کریں — یہ عام اردو ٹیکسٹ ایڈیٹر ہے۔
محفوظ کریں
محفوظ کریں دبائیں۔ کاغذ مقدمے کے ساتھ محفوظ ہو کر مسل پیکنگ فہرست میں آ جائے گا۔
سی ڈی آر کا تجزیہ
سی ڈی آر کھولیں، "فائل اندر کریں" دبائیں اور موبائل کمپنی کی کال ریکارڈ فائل (CSV یا Excel) چنیں۔ سرچ میں نمبر لکھیں اور اس کی تمام کالیں دیکھیں۔
04ماڈیولز کی تفصیل
روزانہ ضمنی، ایف آئی آر کی تفصیل خود بخود درج۔
گواہان کے بیانات زیر دفعہ 161 ض ف۔
جائے وقوعہ کا نقشہ اور تحریری تفصیل۔
برآمد شدہ اشیاء، اسلحہ اور مال مقدمہ کی فرد۔
CSV / Excel کال ریکارڈ اندر کریں اور نمبر سے تلاش کریں۔
مقدمے سے منسلک روزنامچہ رپٹ۔
05مشورے اور احتیاط
- ضمنی روزانہ لکھیں — محفوظ ضمنی دوبارہ کھول کر اگلے دن کی کارروائی جلد شامل کریں۔
- زیر دفعہ 161 ہر گواہ کے بیان کے لیے ضمنی اندرونی استعمال کریں۔
- سی ڈی آر کے لیے کمپنی کی اصل فائل بغیر ترمیم کے اندر کریں۔
ہر ضمنی پر تاریخ چیک کریں؛ تاریخ آج کی لی جاتی ہے جب تک آپ نہ بدلیں۔
06عام سوالات
کیا محفوظ ضمنی میں ترمیم ہو سکتی ہے؟
سی ڈی آر کے کون سے فارمیٹ چلتے ہیں؟
مزید مدد چاہیے؟
ہماری سپورٹ ٹیم واٹس ایپ پر جواب دیتی ہے۔ جس اسکرین پر مسئلہ ہو اس کا اسکرین شاٹ بھیجیں، ہم رہنمائی کریں گے۔